حکومت ختم، عمران خان کو گھر بھیج دیا جائیگا، منظور وسان کو خواب آگیا
رانی پور(آئی ا ین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے خوابوں سے سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو منحوس قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے ریلوے میں حادثات نہیں رکے، ریلوے کو سدھارنے کے بجائے شیخ رشید ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں اور سارا ملبہ مخالفین پر ڈالتے ہیں۔رانی پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ہم جیل اور سختیوں کی پیداوار ہیں، میرے خلاف 1990میں اس وقت کلاشنکوف کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب جام صادق وزیر اعلی سندھ تھے۔ شیخ رشید کو ہر نیوز کانفرنس میں اپنے خلاف ایک مقدمے کا ذکر نہیں بھولتا۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان پر سرمایہ لگانے والوں میں سے 80فیصد ان کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ دیگر 20فیصد سرمایہ کار اور ٹھیکیدار بھی اس سال چھوڑ جائیں گے۔ عمران خان کی حکومت اس سال نہیں رہے گی، انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔
منظور وسان