امریکہ پاکستان کی ضمانت کے بغیر افغانستان سے نہیں نکل سکتا:شوکت یوسفزئی

امریکہ پاکستان کی ضمانت کے بغیر افغانستان سے نہیں نکل سکتا:شوکت یوسفزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی ضمانت کے بغیر افغانستان سے نہیں نکل سکتا،انٹرا افغان ڈائیلاگ میں بھی پاکستان کا کردار سب سے اہم ہوگا، اس امن معاہدے سے پورے خطے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بہت فائدہ ہو گا کیونکہ افغانستان کے راستے تجارت کے لئے پورا سنٹرل ایشیا پاکستان کے لیے کھل جائے گا، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بی آر ٹی پر بہت تنقید کی لیکن آج بھی اپوزیشن اور شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ پراجیکٹ لاہور، اسلام آباد اور ملتان میٹرو سے فی کلو میٹر کے حساب سے سستا ہے، لاہور میٹرو 27 کلو میٹر آج سے تقریباً آٹھ سال پہلے 40 ارب پر بنی تھی جبکہ پشاور بی آر ٹی 28 کلومیٹر 35 ارب پر بن رہی ہے جو اپریل میں فنکشنل ہو جائے گی، نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں روزان کے پلیٹلیٹس کم ہوا کرتے تھے لندن میں بیٹھ کر خود ٹھیک ہو گئے، نواز شریف کی ضمانت دینے والے شہباز شریف خود ملک سے فرار ہیں،لگتا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن لیڈر کے لیے اشتہار دینا پڑے گا،شوکت یوسفزئی نے سپورٹس گالا میں کامیاب ہونے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ آخر -