پمز ہسپتال میں کرونا وائرس کی مریضہ کی حالت خطرے سے باہر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس کی مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے،اکیس سالہ مریضہ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے،پاکستان پہنچنے سے قبل مریضہ کو بخاراور فلو کی شکایت ہو چکی تھی،ذرائع نے بتایا کہ مریضہ بذریعہ بس لاہور سے راولپنڈی پہنچی اور مقامی ہوٹل میں رہائش اختیار کی، طبیعت بگڑنے پر مریضہ کے رشتہ داروں نے محکمہ صحت سے رابطہ کیا،ذرائع کے مطابق مریضہ کے ہمراہ بس میں سفر کرنیوالے ساتھیوں میں کرونا کی علامات موجود نہیں۔
کرونا وائرس