خانقائی نظام اسلامی ریاست کا تصور،علماو مشائخ ایک ایجنڈے پر متفق ہوں:شیخ رشید

خانقائی نظام اسلامی ریاست کا تصور،علماو مشائخ ایک ایجنڈے پر متفق ہوں:شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(این این آئی) وفاقی وزیرریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالت جنگ میں تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اتحاد امت کی فضاء کو پروان چڑھاناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک پاکستان کے کارکن، سندھ صحافت کے مرد میدان روحانی، سیاسی شخصیت محمد اسحاق شاہین گورایا ؒ بھیج پیر جٹا پنجم کے آٹھویں عرس مبارک کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خانقائی نظام امن و آشتی کا پیغام ہے اور خانقائی نظام اسلامی ریاست کا تصور ہے جس کی مضبوطی کے لئے تمام مکتبہ فکر کے علماء و مشائخ کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ بابائے خیرپور کارکن تحریک پاکستان بھیج پیر جٹا سرکار بالائی سندھ کی صحافت کے مرد میدان اور فلاح انسانیت کے علمبردار تھے۔ آج اس امر کی ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے لئے قربانیاں دینے والوں کی قربانیوں سے آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی وطن کی بقااور جمہوریت کی کامیابی کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے سرکاربھیج پیر جٹا پنجم کے آٹھواں عرس مبارک کے موقع پر مزار اقدس پر فاتحہ خوانی کی اور چادر چڑھائی۔ عرس مبارک کی محفل میں سینئر صحافیوں،پریس کلب کے صدرغلام قادر سومرو، اشرف مغل، محمد اطہر صدیقی، سعید خان بلیدی، زاہد منگی، صوفی اسحاق سومرو، جمیل احمد صدیقی، احمد برھان گورایا، احمد نعمان گورایا، احمد مہران گورایا ایڈوکیٹ، احمد مردان گورایا، ریاض علی رضا، محمد جنید علی اور دیگرنے خصوصی شرکت کی۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -