حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جدجہد کررہی ہے، قاسم سوری

حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جدجہد کررہی ہے، قاسم سوری

  



ڈیرہ اللہ یار(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت اور نواز شریف کے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ محض حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ایسے باتیں پھیلارہے ہیں نواز شریف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔یہ بات انہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر میر نصر اللہ خان رند کی رہائش گا ہ پر پارٹی کے رہنما عارف رند کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کے غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے احساس پروگرام کے بعد اب تین ہزار روپے کا کارڈ بھی حکومت لارہی ہے یہ ان خاندانوں کے لئے ہو گا جنہیں راشن خریدنے کی بھی طاقت نہیں ہوگی وہ اب اس کارڈ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹوروں سے اپنے ایک ماہ کا راشن خرید سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو احتساب کا نعرہ لگایا تھا اس پر مکمل عمل درآمد ہورہا ہے اب تک کئی مگر مچھوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے دنیاکا سب سے بڑا ائرپورٹ گوادر میں بننے جارہا ہے اس سے بلوچستان کے معاشی حالات پر بہتری آئی گی حکومت نے بلوچستان کو فوکس میں رکھا ہوا ہے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل سب سے پہلے حل ہونگے۔انہوں نے کہاکہ کچھی کینا ل دوبارہ سے تعمیر ہوگئی اس کے لئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں کچھی کینال کی تعمیر سے بلوچستان کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین آباد ہو گی،اس سے قبل پارٹی کے رہنما عارف رند نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں میر شوکت خان بنگلزئی، میر گود ا خان، سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

ْقاسم خان سوری

مزید : صفحہ آخر