کراچی،سائبر کرائم ونگ کی کارروائی خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

  کراچی،سائبر کرائم ونگ کی کارروائی خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے گلبہار کراچی کی رہائشی ایک خاتون کو بلیک میل، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک ملزم محمد اطہر خان کو گرفتار کرکے شواہد حاصل کر لیے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم اطہر خان کے خلاف ناظم آباد کے علاقے گلبہار کی رہائشی ایک خاتون علینہ نے سائبر کرائم کے تحت شکایت درج کرائی تھی۔ ملزم پر خاتون کو حراساں اور بلیک میل کرنے کے علاوہ دھمکیاں دینے کا الزام ہے جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک مجاز اتھارٹی کی منظوری سے چھاپہ مار کارروائی کی۔ ناظم آباد کے رہائشی ملزم محمد اطہر خان کو ناظم آباد نمبر ایک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو اس کی فحش ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ متواتر جنسی تعلقات میں ملوث ہونے پر مجبور کیا۔تلاشی کے دوران قبضے میں لیے گئے موبائل فونز کے ابتدائی تکنیکی تجزیے میں مبینہ فحش تصاویر، ویڈیوز اور بلیک میلنگ کے پیغامات ڈیوائسز میں پائے گئے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم محمد اطہر خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔پولیس نے عدالت سے ملزم کا 3 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
سائبر کرائم ونگ

مزید :

صفحہ آخر -