سپر لیگ فائیو،ٹیموں کی آگے نکلنے کی جدوجہد جاری

سپر لیگ فائیو،ٹیموں کی آگے نکلنے کی جدوجہد جاری
سپر لیگ فائیو،ٹیموں کی آگے نکلنے کی جدوجہد جاری

  



پاکستان سپر لیگ کے میچز زو ر و شور سے جاری ہیں اور خوش آئند بات یہ ہے کہ شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد ان میچز میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستا ن میں ہورہے ہیں اور اس سے قبل یو اے ای میں میچز کا انعقاد کیا جاتا تھا پاکستان میں ان میچز کے انعقاد سے ایک تو شائقین کرکٹ بھرپور انداز سے میچز میں شرکت کرسکتے ہیں دوسری طرف انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں پر کھیلوں کے لئے پر امن ماحول ہے پوری دنیا میں اس حوالے سے بہت مثبت امیج جارہا ہے اور یقینی طور پر مستقبل میں پاکستان کو اس کا بھرپور فائدہ ہوگا جس طرح سے کرکٹ کے ساتھ کبڈی کی رونقیں بحال ہوئیں اور اب باکسنگ کے انٹرنیشنل مقابلے ہوں گے تو اس سے پاکستان میں کہا جاسکتا ہے کہ انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی ہوچکی ہے پاکستان سپر لیگ کے میچز اس وقت دوسرے مرحلہ میں داخل ہوچکے ہیں اور تما م شریک ٹیموں کی یہ کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں اب تک ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت سب سے اچھی مجموعی طور پر پرفارمنس ملتان سلطانز کی ٹیم نے دکھائی ہے گزشتہ برس پہلی مرتبہ ایونٹ میں شریک ٹیم نے گزشتہ سال تو اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کیا مگر اس مرتبہ تو اس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے خاص طور پر اس نے ملتان میں ہونے والے میچز اپنے نام کئے اور سب سے بڑھ کر جس طرح سے ملتان میں شائقین کرکٹ نے شرکت کی اور ایک نیا ریکارڈ کیا اس کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ملتان میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا تھا اور اس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے پاکستان کے ان شہروں کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں میں بھی میچز کا انعقا د کیا جائے گا کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان میں ہر شہر میں ہی شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو ان میچز سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے اور پاکستان سپر لیگ نے ان کی اس خواہش کو پورا کردیا ہے امید ہے کہ اگلے مرتبہ پاکستان کے دیگر شہر بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا جس کا عندیہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دے دیا ہے پنڈی میں بھی شائقین کرکٹ نے بہت اچھا رسپانس دیا ہے اور وہاں پر بھی اب تک ہونے والے ہر میچ میں شائقین کی ایک بہت بڑی تعدا ددیکھنے کو نظر آئی بہرحال پاکستان سپر لیگ بہت زور و شور سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو اس بات کا شدت سے انتظار ہے کہ کون سی ٹیم اس مرتبہ ایونٹ اپنے نا م کرتی ہے کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں نے بھی عمدہ پرفارمنس دکھائی ہے مگر لاہور قلندرز کی ٹیم نے اس مرتبہ بھی اپنے شائقین کو بہت مایوس کیا ہے اور اب تک اس نے کوئی بھی میچ اپنے نام نہیں کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور بہت مہنگے کھلاڑی ہیں اور پی ایس ایل میں شریک ٹیموں میں یہ واحد ٹیم ہے جو سار ا سال ہی اس ایونٹ کی تیاریوں میں رہتی ہے مگر اس کی ناقص کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں اور اب اس کا اس ایونٹ میں مستقبل بھی بہت تاریک نظر آتا ہے یہ الگ بات ہے کہ شائد کوئی معجزہ ہوجائے تو لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ میں واپس آسکتی ہے ابھی پی ایس ایل کے کافی میچز باقی ہیں اور کوئی بھی ٹیم ایسی پوزیشن میں نہیں کہ کہا جاسکے کہ وہ سب سے آگے ہے مگر یہ ایک بات سچ ہے کہ یہ پاکستان کی سپر لیگ ہے اور جیت بھی پاکستان کی ہی ہوگی۔

مزید : رائے /کالم