اذلان شاہ ہاکی کپ،، قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ 5مارچ سے شروع

اذلان شاہ ہاکی کپ،، قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ 5مارچ سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 5 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔اپریل میں منعقد ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید کی زیرنگرانی دو ہفتہ کے وقفہ کے بعد دوبارہ پانچ مارچ سے لاہور میں شروع ہوگاجو کہ مارچ کے تیسرے ہفتہ تک بلاتعطل جاری رہے گا،قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا تیسرا اور حتمی مرحلہ مارچ کے آخری ہفتہ میں کراچی میں منعقد ہوگا جس میں ہاکی ٹیم کا حتمی انتخاب عمل میں لائے گی۔قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین کلیم اللہ، اولمپین ایاز محمود، اولمپین خالد حمید، اولمپین ناصر علی اور اولمپین وسیم فیروز پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ہاکی تربیتی کیمپ سے گیارہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جبکہ 5مارچ کو شروع ہونے والے کیمپ میں بیرون ممالک ہاکی لیگ میں مصروف پاکستان کیمپ کے بقیہ گیارہ کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔