رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو تباہ ہونے سے بچایا جائے
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو جینے کاحق دیاجائے، زندہ درگورنہ کیا جائے
ہم اربوں روپے ٹیکس وصولی اور نئی بستیاں آباد کرنے کا واحد ذریعہ ہیں
پراپرٹی کے کاروبار کو سبوتاژ کرنے کا مطلب ہے حکومت کے خلاف مہم جوئی
حکومتی وزاراء کے رئیل اسٹیٹ مخالف بیانات،NABاور FBRکے اقدامات نے ڈویلپرز
اور بلڈرز کے ساتھ ساتھ انویسٹرکو بھی خوف اور مایوسی سے دوچار کیاہے،وزیر اعظم نوٹس لیں
ٹیکس کے نظام کو فرینڈلی بنانے کے لئے عملی اقدمات کا اعلان کریں
گزشتہ حکومت کی طرف سے یکم جولائی2016ء کو مسلط کیے گئے ٹیکسز واپس لیں
مارکیٹ پرائس اوپن کی جائے،ڈی سی ریٹ کم کیے جائیں،وفاق کو ایک فیصد اور صوبوں کو دو فیصد ٹیکس وصول کرنے کاپابند کیا جائے
رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں فیڈریشن آف رئیلٹرز کے صدر کو ممبر نامزد کیا جائے
پراپرٹی ڈیلر ز کے دو فیصد کمیشن کو یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کی جائے
بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے کے لئے خصوصی
پیکیج کا اعلان کیا جائے
خریدار فائلزکی بجائے پلاٹس خریدنے کو ترجیح دیں!
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سروسز ایسوسی ایشن پاکستان کا منشور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی سروسز کا احیاء ہے،ملک بھر کے پراپرٹی ڈیلرز کو متحد کرنے کے لیے ممبرشپ مہم کا آغاز کررہے ہیں ہمارا اگلہ مرحلہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر بچاؤ تحریک ہوگا
گزشتہ 3سال سے پراپرٹی کادفتر چلانے والا ہمارا ممبر بن سکتاہے
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اسٹیٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدرچوہدری عتیق الرحمن جوئیہ، چیئرمین راحیل ہارون، سینئر وائس چیئرمین حسن سردار،
وائس چیئرمین چوہدری شہباز آرائیں، سینئر نائب صدرچوہدری محمد یعقوب اورجنرل سیکرٹری چوہدری عتیق احمد کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو