شمالی برازیل میں جہاز ڈوبنے سے 2 افرادہلاک،16لاپتہ
ریوڈی جنیرو(شِنہوا) شمالی برازیل میں ہفتے کو ہونیوالے بحری جہاز حادثہ میں 2 افراد ہلاک جبکہ 16 لاپتہ ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق جہاز میں 60 سے 70 افراد سفر کر رہے تھے جو کہ دریائے ایمزون کے ذریعے ریاست اماپا سے پڑوسی ریاست پارا جا رہا تھا۔
جہاز کی مجموعی گنجائش 242 تھی، حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ مسافروں اور سامان دونوں کے لئے ایک رجسٹرڈ جہاز تھا