سعودی عرب میں طبی غلطی سے مرنیوالے پاکستانی کے لواحقین کو تین لاکھ ریال دیت ملے گی
جازان(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جازان میں طبی غلطی کے باعث مرنے والے پاکستانی کے لواحقین کو 3 لاکھ ریال دیت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق چند برس قبل جازان ریجن کے ایک اسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت کے سبب ایک پاکستانی کی موت واقع ہو گئی تھی جس پر سعودی حکومت کی جانب سے مرنے والے کے لواحقین کو 3 لاکھ ریال دیت کے طور پر دینے کا حکم دیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق میڈیکل کمیٹی نے قتل خطا کی مد میں ڈاکٹر اور اسپتال کے مالک کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔واضح رہے کہ چند برس قبل جازان ریجن کے ایک اسپتال میں عرب ڈاکٹر کی غلطی سے پاکستانی مریض فوت ہو گیا تھا۔علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ملک میں موجود خلیجی شہریوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے لیے خصوصی پرمٹ کے اجرا کے مراحل کا آغاز کر دیاہے۔
سعودی وزارت حج کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری وزارت کی ویب سائٹ www.haj.gov.sa پر لاگ ان کرنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی یا مسجد نبوی کی زیارت کے لیے خصوصی پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔