ہم ترکی کے ساتھ پیٹریاٹ کے موضوع پر مذاکرات کررہے ہیں، امریکہ

  ہم ترکی کے ساتھ پیٹریاٹ کے موضوع پر مذاکرات کررہے ہیں، امریکہ

  



واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ شام سے متعلقہ متعدد موضوعات پر بات چیت کی ہے، بات چیت میں پیٹریاٹ کا موضوع بھی شامل ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں نیو کورونا وائرس کووِڈ۔19 سے متعلق انتظامیہ کے حفاظتی اقدامات سے متعلق پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے ایجنڈے سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ پیٹریاٹ کے موضوع پر بات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ صدر ایردوان کے ساتھ شام کے حوالے سے ہم متعدد موضوعات پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ پیٹریاٹ کا موضوع بھی ان مذاکرات میں شامل ہے۔

مزید : عالمی منظر