بھارت،لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں کم عمر لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے
نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک نوعمر لڑکی کو ایک لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بال کاٹ دیے گئے، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے علی راج پور میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نو عمر لڑکی پر، ایک لڑکے سے فون پر بات کرنے کے شبے میں تشدد کیا گیا جبکہ اس کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی انہوں نے فورا کیس رجسٹر کیا۔