امن معاہدے سے جاری خونریزی کا خاتمہ ہوجائیگا:اسد قیصر

امن معاہدے سے جاری خونریزی کا خاتمہ ہوجائیگا:اسد قیصر

  



صوابی(رپورٹ: محمد شعیب)اسپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کااظہار کیا ہے کہ امن معاہدے کی روح س اب افغانستان میں گذشتہ آٹھارہ سالوں سے جاری خون ریزی اور جنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا روز اول سے یہ موقف تھا کہ افغانستان میں امن، زور اور جنگ سے نہیں آسکتا۔ اور آج اس بات کو عملی جامہ پہنایا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پر امن ذرائع سے تنازغات کا حامی رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں قومی اسمبلی کے زیر اہتمام 17 مارچ کو قومی مکالمہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں امریکہ اور افغانستان کے مابین معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تجاویز پر غور کیا جائے گا, پارلیمنٹ،تعلیمی ماہرین، تجزیہ کاروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے امریکی افغان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان امن معاہدہ علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرے گا۔پاکستان ہمیشہ پرامن ذرائع سے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے, افغانستان میں امن اور خطے میں ترقی کو یقینی بنانا پاکستان کے مفاد میں ہے امن معاہدہ علاقائی ممالک میں رابطہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گا,افغانستان میں امن افغان مہاجرین کے لئے موزوں ماحول پیدا کرے گامعاہدہ علاقائی خوشحالی میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا

مزید : صفحہ اول