کارکنان نے فیصلہ سنا دیا کہ آج بھی نظریہ کے ساتھ ہیں، فاروق ستار

کارکنان نے فیصلہ سنا دیا کہ آج بھی نظریہ کے ساتھ ہیں، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(بیورورپورٹ)تنظیم (ایم کیوایم پا کستان) بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے ایم کیوایم کے تحفظ کی قسم کھائی ہے آج حیدرآباد کے کارکنان نے فیصلہ سنا دیا کہ حیدرآباد کل بھی نظریہ کے ساتھ تھا اور آج بھی نظریہ کے ساتھ ہے آنے والے وزیر اعظم کو شہری سندھ کے لوگوں کا انکاجائز حق دینا ہو گا۔ وہ ٹاؤن سخی عبدالوہاب اسلام آباد چوک پر منعقد جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین، مرکزی ارکان و سابق ایم پی ایز کامران فاروقی،کامران اختر، جمال احمد، مرکزی رکن و سینئر جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج شہزاد قریشی وارکان کمیٹی سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔سابق ایم این اے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 1984ء والی ایم کیوایم کو ہم مٹنے نہیں دینگے ہم سب مل کرہر صورت میں ایم کیوایم کو بچائیں گے، انہوں نے کہا کہ آپ نے شہداء کی فیملی سے معافی مانگی تھی تو معافی ملی تھی آؤ کارکنان کی عدالت میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ 30,35سال سے شہری سندھ سے نارو اسلوک کیا جارہاہے۔ٹیکس دینے والے شہر کو تباہ و برباد ہوچکے ہیں۔ خدار ان شہرو ں پر توجہ دیں شہری سندھ کی عوام کو موقع دیں شہری سندھ کا بچہ بچہ اپنے ملک کی خدمت اور حفاظت کیلئے اپنی جان تک دے دے گا۔مرکزی رکن و ڈسٹرکٹ انچارج سید وسیم حسین نے کہا کہ حیدرآباد شہر کے کارکنوں کی طرف سے ڈاکٹر فارو ق ستار کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے کارکن کمیشن ایجنٹ سے 17ارب روپے کا حساب لے کر رہینگے۔ حیدرآباد کے کارکنان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کرپٹ ٹولے اور ملک دشمنوں کو ایم کیوایم سے نکاک کر رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جنرل ورکرزاجلاس کو جلسہ میں تبدیل کرنے پر حیدرآباد کے کارکنان کو زبر دست خراج تحسین بھی پیش کیا۔مرکزی رکن و سابق ایم پی اے کامران فاروقی نے کہا کہ آج کا اجلاس دیکھ کریقین ہوگیا ہے کہ حیدرآباد کے کارکنان ایم کیوایم کو قابض ٹولے سے بہت جلد آزاد کرائینگے۔

مزید :

صفحہ آخر -