سندھ کی ترقی پر تنقید کرنیوالے اپنے شہریوں کی حالت دیکھیں، مولا بخش چانڈیو

سندھ کی ترقی پر تنقید کرنیوالے اپنے شہریوں کی حالت دیکھیں، مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنیوٹ(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی پر تنقید کرنے والے اپنے شہریوں کی حالت دیکھیں، اسلام آباد کی قریبی آبادیوں میں پانی میسر نہیں، تھرپارکر کو بھی دیکھیں۔ چیلنج کرتا ہوں وہاں کی ترقی آکر دیکھیں، سندھ میں دل کے مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے آج تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کہتے تھے قرضہ کی بجائے خود کشی کروں گا۔ نہیں کہتا خودکشی کرو، آپ جوان نہیں مگر خوبصورت تو ہو، آپ کو بچانے والے مضبوط ہیں، مگر جب یہ لاٹھی، سہارا آپ سے دور ہوا توآپ کو پتہ لگے گا کہ کیا ہوگا،آپ کے ساتھ ایک خاتون وزیر جو جملے آج ان کے لئے بولتی ہے وہی کل زرداری کے لئے بولتی تھی۔ سیاسی خانہ بدوشوں کی فوج بھرتی کی ہوئی ہے۔ جن کو بولنے پر لگایا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے تو جیتے ہیں۔آج اسی کیخلاف قانون سازی کی جارہی ہے۔عمران خان کی ناقص پالیسیوں اور احکامات کی وجہ سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ کوئی ان سے خوش نہیں، وہی خوش ہوں گے جن کے لئے وہ آئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -