عمران خان کو نوبل ایوارڈ دیا جائے، مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

عمران خان کو نوبل ایوارڈ دیا جائے، مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل ایوارڈ دینے کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق افغان امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے، عالمی برادری نے عمران خان کے 19 سال پہلے دئیے گئے بیانیے کو تسلیم کرلیا۔امریکا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل ایوارڈ دینے کا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔واضح رہے کہ افغان امن معاہدہ میں پاکستان کے کلیدی کردار کی ساری دنیا معترف ہے، امریکا، طالبان، افٓغان صدر اور قطر نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فغانستان میں 19 سالہ خون ریزی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہو ئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر