پی ٹی آئی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے‘ میاں جمشید

  پی ٹی آئی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے‘ میاں جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ایم پی اے حلقہ پی کے 63 میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی و مرکزی حکومتوں نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کے دہلیز پر پہنچا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی ہی اس ملک کے عوام کی حقیقی اور واحد نمائندہ سیاسی جماعت اس لئے عوام جوق درجوق دوسری سیاسی جماعتیں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیتیں اختیار کر کے وزیر اعظم عمران خان،وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور دیگر قائدین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں ذولفقار علی شاہ خاندان اور اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف تحصیل نوشہرہ کے صدر فلک نواز خان، سابق ضلعی ممبر قاضی واجد الحق، ملک افتاب احمد خان، میاں امجد علی شاہ عرف پیر باچہ بھی موجود تھے میاں جمشید الدین کاکاخیل نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیا ہے کیونکہ ہم قومی خزانے کو قومی امانت سمجھتے ہیں اور قوم کا پائی پائی ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس صوبے کے عوام نے دوسری بار تحریک انصاف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرکے تاریخ رقم کردی انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی مشکل فیصلے کرنے پڑے جس سے وقتی طور پر عوام کو تکلیف ہوگی لیکن مستقبل قریب میں عوام کو ان کے ثمرات ملیں گے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرگئے تھے اور اپنے اور اپنے بچوں کیلئے لندن میں فلیٹس کڑید کر پاکستانی قوم کے پیسوں پر عیاشوں میں مصروف تھے لیکن عمران خان نے ان تمام چوروں لٹیروں کو جیل بیج کر ان کو کیفر کردارتک پہنچا دیا اور ان کے اصل چہرے قوم کے سامنے عیاں کر دئیے۔