عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ اشتیاق ارمڑ

عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں بے روز گاری کے مسائل کابخوبی احساس ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے عوام کی حالت زندگی میں مثبت تبدیلی کی خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے پشاور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام متعارف کرایا ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی خزانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہم نے ملک سے کرپشن ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔