بنوں‘ عوام کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنوں کے علاقہ غوریوالہ کے عوام نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج تحریک چلانے کا اعلان کردیا غوریوالہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے تنظیم الطاہر خیل غوریوالہ بنوں کے نائب صدر حاجی محمد جمیل خان طاہرخیلی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گرڈ سٹیشن کے اہلکارواپڈا سپرنٹنڈنٹ اسفندیار اور دیگر اہلکاران مراد علی وغیرہ کے ایما پر ہمارے علاقے غوریوالہ میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر دیتی ہے اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک اور بات بھی سامنے آئی ہے کہ غوریوالہ شہر کیلئے بجلی اڈے بنائے گئے ہیں گرڈ سٹیشن سے اگر بجلی آتی بھی ہو تو واپڈا اہلکاران چھوٹے چھوٹے خارنوں کو بجلی کی سپلائی کے بدلے غوریوالہ کے لئے بنائے گئے اڈے کی کنکشن کاٹ لیتے ہیں اور یوں ساری ساری رات بجلی غائب رہتی ہے جس سے علاقے کے لوگ بہت زیادہ تکلیف میں ہیں واپڈا سپرنٹنڈنٹ کی اس مان مانی کا نوٹس لے کر حکامِ بالاغوریوالہ کے پرُ امن شہریوں کی امن دوستی سے ناجائز فائدہ نہ اُٹھانے دیں کیونکہ ضلع بنوں کی تاریخ میں غوریوالہ واحد شہر ہے جن کے لوگوں نے کبھی بھی احتجاج کے آپشن کو استعمال نہیں کیا ہے۔