اصلاحی جرگہ کا اجلاس‘ علاقے میں ڈانس پارٹی پر پابندی کا فیصلہ

  اصلاحی جرگہ کا اجلاس‘ علاقے میں ڈانس پارٹی پر پابندی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)' اصلاحی جرگہ مانیری پایان نے علاقے میں ڈانسرز (برائے نام ٹرانسجینڈر ھجڑوں) کا داخلہ بند کردیا اس فیصلے کا اعلان قائم مقام صدر جر گہ ملک زرد علی خان کی صدارت میں جامعہ مسجد میں منعقدہ جرگہ میں کیا جس میں سابق تحصیل ناظم صوابی واحد شاہ اور صدرِ اصلاحی جرگہ بسو خیل شاہ سید خان سمیت انہی تنظیموں کے سیکٹرز جاوید خان اور صفدر علی سمیت یونین کونسل مانیری پایان کے دیگر عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی تاہم اصلاحی جرگہ صوابی خاص نور اللہ غازی,اصلاحی جرگہ مانیری بالا کے نائب صدر شیر علی خان اور ممبر امتیاز نے بھی بطورِ ابزرور، یونین کونسل مانیری پایان کے علماء اکرام نے قاضی مانیری پایان مولانا فضلِ ماجد کی سربراہی میں جب کہ مفتی غنی الرحمٰن,مولانا صدیق,مولانا فضلِ علی شاہ,مولانا محترم اور دیگر بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔