شانگلہ ضلع بھر اور دیگر بالائی علاقوں میں آج تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلیں گے
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ ضلع بھر اور دیگر بالائی علاقوں میں آج بروز پیر سے تمام سرکاری و بیشتر نجی تعلیمی ادارے کھلے گے۔دو ماہ اورسات دن کے طویل موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پیر کو طلباء و طالبات اپنے اپنے سکول جائینگے۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ جیسے بالائی سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات آج ختم ہوگی جس سے ضلع شانگلہ کے تمام سرکاری سکولز اور کالجزجبکہ بیشتر نجی تعلیمی ادارے آج کھلے گی۔۔