عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ریلی کا انعقاد
پشاور (سٹی رپورٹر)شہری دفاع ڈسٹرکٹ پشاور کے زیر اہتمام عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر ڈینز ٹریڈ سنٹر سے پشاور پریس کلب تک تمام اقوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھے جس پر یوم شہری دفاع کے حوالے سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ریلی کی قیادت چیف وارڈن شمشاد علی شاہ،ڈپٹی ڈائر یکٹر وحید الحق اور دیگر ساتھیوں نے کی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اس دن کے منانے کا مقصد مشکل حالات میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے اس ھوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی متعلقہ ادارے اس عزم سے سرشار ہے اور شہریوں کی دفاع کے حوالے سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔