پشاور کے مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے مضافاتی علاقہ اخونان محمد لنڈی ہارون آباد میں طویل بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے علاقہ میں گھنٹوں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرھ رہا ہے علاقہ کے عوام نے اس اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے ہارون آباد کے مکنیوں کے مطابق موسم خوشگوار ہونے کے باوجود گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جسکی وجہ سے معاملات زندگی ٹھپ ہو کے رہہ گئی ہے جبکہ گھروں میں خواتین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق 16گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ علاقہ کے عوام بل بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہے۔انہوں نیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کیلئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اھتجاج کرینگے۔