پٹرول کی قیمت میں کمی‘ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ آسکی

    پٹرول کی قیمت میں کمی‘ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ آسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورر)وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے باوجود اندرون شہر پشاور میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں کمی نہ آسکی۔ مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں کمی لائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود جنرل بس سٹینڈ کارخانو سے حیات آباد تک چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایے کم نہیں کر دیئے گئے جس پر شہریوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور وزیر ٹرانسپورٹ سے سخت نوٹس لینے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انہیں ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں میں فی سٹاپ پانچ سے دس روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا تھا لیکن ان تیل کے نرخ واضح طور پر کم کر دیئے گئے ہیں لیکن کرایے کم نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں نے کہاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور وزیر ٹرانسپورٹ اس سلسلے میں نوٹس لے اور کرایوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔