ریگی ماڈل ٹاون میں تعمیراتی کام علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گیا

  ریگی ماڈل ٹاون میں تعمیراتی کام علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ ریگی ماڈل ٹاون میں تعمیراتی کام علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گیا رات دیر کو اینٹوں،سیمنٹ اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونیوالا دیگر سامان ٹریکٹرز اور ڈمپرز کے ذریعے لایا جاتا ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوں کی نیندیں حرام ہو کے رہہ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جامعہ منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں جاری تعمیراتی کام کیلئے آنے والے میٹریل کو رات کے بجائے دن میں کوئی بندوبست کریں تاکہ علاقہ مکینوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقہ ریگی ماڈل ٹاون صوبہ کا سب سے بڑا رہائشی منصوبہ ہے تاہم وہاں جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکل درپیش ہے علاقہ میں اکثر تعمیراتی میٹریل رات کو دیر سے مختلف زیر تعمیر گھروں کو پہنچایا جاتاہے جسکی وجہ سے پہلے سے رہائش پذیر مکینوں کیلئے ٹریکٹر، ڈمپر اور ٹرکوں کی اواز عذاب بن چکا ہے جو نہ صرف نیند خراب کرنے کا باعث بن رہا ہے بلکہ گھروں میں موجود بیمار افراد بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ انتظامیہ کیجانب سے اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کرینگے۔