باچا خان کمپلیکس میں بھتہ وصولی کا نظام ختم کیا جائے‘ عامر حیدر
صوابی (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن زیدہ سٹی کے رہنما عامر حیدر نے کہا ہے کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور(صوابی) کے مرکزی دروازے پر جو بیریئیر بھتہ وصولی کے لیے لگایا گیا ہے ہم اس کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا ہسپتال میں لوگ بھتہ دینے کے لیے آتے ہیں کیا ایک بندہ اپنے مریض کو کاندھے پر اُٹھائے ہوئے پہلے دس اور بیس روپے کے لیے جیبیں ٹٹولے گا تب اُسے ہسپتال میں جانے کی اجازت ہوگی اگر اس بھتے سے ہسپتال چلتا ہے یا اس سے تعمیراتی کام ہوتے ہیں تو پھر تبدیلی کس بات کی ہے ہسپتال کے مرکزی دروازے پر بیرئیر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہوتا ہے یا بھتہ وصولی کے لیے ہو تا ہے۔یہ وہ سوالات ہیں جو روزانہ سینکڑوں مریضوں اور اُن کے اہلِ خانہ کے ذہن میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومتِ وقت اور وزیر صحت سے درخواست ہے کہ اس بھتہ وصولی کے نظام کو ختم کیا جائے۔