بٹگرام میں انڈر 21 گیمز کا شاندار افتتاح وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی تاج محمد خان ترند نے باقاعدہ طور پر گیمز کا افتتاح کیا

    بٹگرام میں انڈر 21 گیمز کا شاندار افتتاح وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی تاج ...

  



پشاور (سٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل وثقافت کے زیراہتمام انڈر 21 گیمز کا باقاعدہ افتتاح گورنمنٹ کالج گراؤنڈ بٹگرام میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند تھے اس موقع پر ڈی سی بٹگرام الطاف حسین،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامر حسن, اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ظاہر خان سمیت کثیر تعداد میں بٹگرام،تھاکوٹ اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس موقع پر تاج محمد خان ترند نے باقاعدہ طور پر گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جس معاشرے میں گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بٹگرام کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام میں عنقریب کرکٹ سٹیڈیم پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر