افغان طالبان کا امن معاہدہ خوش آئندہ ہے‘ فضل رحیم یوسفزئی

  افغان طالبان کا امن معاہدہ خوش آئندہ ہے‘ فضل رحیم یوسفزئی

  



صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان عوامی پارٹی نے افغان طالبان امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اس سے انیس سال سے جاری خونریزی کا خاتمہ ہو جائیگا۔ ان خیالا ت کااظہار پاکستان عوامی پارٹی کے وائس چیر مین فضل رحیم یوسفزئی نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ برسوں بعد افغان عوام کو امن کا تحفہ مل گیا۔ اب امید کی جارہی ہے کہ افغانستان میں دیر پا امن قائم ہو جائیگا اور وہاں برسوں سے جاری قتل عوام کو روک دیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے غلطی کی تھی جس کا احساس آج انہیں خود بھی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب یہاں سے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ آج تک افغانستان میں کوئی بھی طاقت جنگ نہیں جیت سکی یہ ایک تاریخ ہے کہ افغان عوام نے دوسری قوت کو اپنے ملک پر قابض نہیں ہونے دیا ان کا کہنا تھا کہ اب باقی کے معاملات کو بھی خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہئے تاکہ افغان عوام سکھ کا سانس لے سکے#

مزید : پشاورصفحہ آخر