پیسکوکے زیراہتمام صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری
پشاور (سٹاف رپورٹر) بجلی مسائل کے فوری حل کے لئے پشاور،خیبر،مردان،صوابی،سوات،بنوں اورہزارہ 1،2 سرکلز میں کھلی کچہریاں منعقدکی گئیں، تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کوان کی دہلیز پر فوری طورپرحل کرنے کے لئے پسکو نے صوبہ بھرمیں کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ شروع کیاہوا ہے،جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز,ایکسینز،ایس ڈی اوز,منتخب عوامی نمائندے اورعوام کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی سے متعلقہ مسائل حل کرواتے ہیں،کھلی کچہریوں کے تسلسل سے انعقاد سے جہاں صارفین کے مسائل اورشکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جارہا ہے وہیں مسائل کے حل میں درپیش خامیوں کی نشاندہی بھی ہورہی ہے،جن کی بدولت خدمات کے معیارکوبہتربنایا جارہا ہے،اس سلسلے میں ایس ای پشاورسرکل،خیبر سرکل،مردان سرکل،صوابی سرکل،سوات سرکل،بنوں سرکل اور ہزار 1 اور ہزارہ 2 سرکلز سے منسلک علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں،جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل جن میں بلوں کی اقساط،بلوں کی درستگی،جرمانہ کی معافی،خطرناک تاروں اور پولوں کی تبدیلی،بڑے اورزیادہ طاقت کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز تنصیب جیسے مسائل شامل ہیں کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے،ایس ایز نے کہا کہ بجلی کے مسائل بتدریج حل کرہے ہیں عوام بجلی چوری روکنے والی ٹیموں سے تعاون کریں،ہم ٹرانسفارمروں کو تبدیل کررہے ہیں اسی طرح دیگرمسائل بھی حل کررہے ہیں جس کے لئے عوام پسکوسے تعاون کریں،