صوبے بھر میں ٹڈی دل کے لشکر داخل ہو چکے‘ ظاہر اللہ
کوہاٹ(بیورو رپورٹ)محکمہ زراعت کوہا ٹ نئے عزم کے ساتھ ہر وقت زمینداروں کی خدمت کے لئے تیار ہے ضلع کوہاٹ کے رہائشیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ صوبے بھر میں ٹڈی دل کے لشکر داخل ہو چکے ہیں اور آگے بڑھتے آرہے ہیں ہمارا محکمہ پوری طرح تیاریوں میں لگا ہوا ہے کہ ہمارے فصلات کو ٹڈی دل کے لشکروں کے حملوں سے بروقت بچایا جاسکے کوہاٹ متوقع ٹڈی دل کے حملہ کی روک تھام کے لئے ضلع کوہاٹ کو تین پاور سپرے پمپ ڈائریکٹر محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ کے دفتر سے موصول ہوگئے اس کے علاوہ محکمہ زراعت کے لائن محکموں کے ساتھ میٹنگ بھی کیا ہے جس میں متوقع ٹڈی دل حملہ کی روک تھام کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک،مھکمہ ماہی پروری،بارانی ریسرچ سٹیشن کوہاٹ،کراپ رپورٹنگ سروسز،محکمہ تحفظ اراضیات کے نمائندے نے شرکت کی اور حملہ کی روک تھام کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہم اہلیان کوہاٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر ضلع بھر میں کہیں بھی آپ کو ٹڈی دل کے لشکر کے اثار نظر آئیں تو محکمہ زراعت کوہاٹ کے ٹیلفون نمبر 0922,512446یا03009153582پر فوری اطلاع دی جائے تاکہ بروقت اقدامات کئے جا سکیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت شعبہ توسیع کوہاٹ ظاہر اللہ خان خٹک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیاانھوں نے کہا کہ ذمیندار جدید طریقہ کاشتکاری کو اپنا بہتر پیداوار حاصل کر سکتے ہیں زراعت پاکستان کا دوسرا بڑا معاشی ستون ہے اور معاشی بڑھوتری میں اس کا کردار بہت اہم ہے زراعت سے ملکی مجموعی آمدنی میں تقریبا21فی صد کا حصہ دار ہے پاکستان کی تقریبا 47فی صد آبادی زراعت سے منسلک ہے انھوں نے زمینداروں سے اپیل کی کہ محکمہ کے اہلکاروں سے رابطہ میں رہیں اور ماڈل فارم سروسز سنٹر سے زرعی ادویات اور کھادیں سرکاری ریٹ پر حاصل کریں انھوں نے کہا کہ زراعت حکومت خیبرپختونخواہ نے زرعی ترقی اور پیداوار بڑھانے کے لئے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے محکمہ زراعت خیبرپختونخواہ حکومت نے زراعت کے پیشے سے وابسطہ تمام افراد کو زراعت کے تمام شعبوں تک رسائی مختلف فصلات کی پیداواری ٹیکنالوجی عالمی سطح پر ہونے والی جدید زرعی تحقیق سے شناسائی مختلف اضلاع میں ماڈل فارم سروسز سنٹرکے تحت مشینری کی فراہمی اور مقامی منڈی سے منسلک رکھنے کے لئے ٹیلی فارمنگ اینڈ ای ایگریکلچر سسٹم ان خیبرپختونخواہ کے نام سے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز کیا ہے اس منصوبے کے تحت آفیشل ویب سائیٹwww.zaratkp.gov.pkکے ذریعے محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات سے معلومات ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں تیلی فارمنگ کال سنٹر کے نمبر 03481117070کے ذریعے کسانوں کو نہ صرف ضروری معلومات مہیا کی جائیں گی بلکہ انھیں اپنے کھیت میں پیش آنے والے تمام مسائل موسمی پیش گوئی اور اہم بیماریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا