الپوری‘ پہاڑی تودہ گرنے سے 2 خواتین جاں بحق‘ بچی زخمی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے تحصیل مخوزی کے علاقے کوز پاوں گنبت میں نواب علی نامی شخص کے گھر پر رات گئے چٹان گرنے سے دو لڑکیاں جان بحق جبکہ ا یک کمسن بچی زخمی۔گھر مکمل طور پر تباہ۔لاکھوں کا نقصان۔صوبائی حکومت کا جاں بحق ہونے والوں کیلئے پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان۔ سابق صوبائی وزیر حاجی عبد المنیم کی جائے حادثہ کا دورہ متاثرہ خاندان کی ہر قسم مدد کی جائیگی،دکھ کے اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر شریک ہیں، وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر حکام کا متاثرہ خاندان کو ٹینٹس،اشیاء خردنوش اور امدادی سامان فراہم کردیا۔جان بحق ہونے والوں میں سولہ سالہ لائبہ اور نو سالہ اقراء کو اتوار کے روز سپرد خاک کردیا گیاجبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ گھر کے دورے کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے تحریک انصاف کے صدر سابق رکن وصوبائی وزیر حاجی عبد المنیم نے کہا کہ ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب تین بجے پورن کے دور افتادا علاقے کوز پاوں گنبت میں نواب علی نامی شخص کے گھر پر رات گئے چٹان گرنے سے اس کا گھر مکمل طور پر تباہ ہوا جبکہ گھر میں موجود تین افراد میں سے دو جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوئی۔انھوں نے بتایا کہ جائے حادثہ پر فوری طور پر مقامی لوگوں نے پہنچ کر زخمیوں اور جان بحق ہوئے افراد کو نکالا۔انھوں نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر جان بحق ہونے والوں کیلئے پانچ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ فل فور متاثرہ خاندان کو ٹینٹس،اشیاء خردنوش اور امدادی سامان فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی ہوں۔۔