شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کا احتجاج 1 ماہ سے جاری

  شمالی وزیرستان کے متاثرہ تاجروں کا احتجاج 1 ماہ سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)میران شاہ بازار شمالی وزیرستان کے متاثرہ دکانداروں نے پچھلے ایک ماہ سے ہر روز اپنا احتجاج صوبائی اسمبلی کی عمارت کے سامنے جاری رکھا ہوا ہے،مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومتی بے حسی کے باوجود میران شاہ بازار کے تاجر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گئے اور مطالبات منوانے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گئے،متاثرین میران شاہ بازار کے نمائندے ڈاکٹر عمران درپہ خیل اور دیگر دکانداروں نے میڈیا کو بتا یا کہ میران شاہ کے تاجر حکومت وقت کا ضمیر جھنجوڑنے کے لئے منفرد انداز میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے وزیرستان کا چہرہ سازش کے تحت مسخ کیا گیا اور وزیرستان کے لوگوں کو جارحیت پسند کے روپ میں پیش کیا گیا،لیکن وزیر ستان کے شہری آج دنیا کے سامنے اپنا احتجاج اس انداز میں پیش کر کے مخالفین کے پروپیگنڈے کوغلط ثابت کر رہے ہیں کہ حکومتی وعدہ خلافیوں کے باوجود میران شاہ کے تاجر اپنا احتجاج ڈھول اور سر کے تھاپ پر جاری رکھے ہوئے ہیں اور امن کا پیغام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا احتجاج کا یہ انداز پاکستانی قوم سمیت اقوام عالم کے لئے ایک مثال ہے۔انہوں نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ میران شاہ بازار کے نقصانات کی تلافی سروے کے بنیاد پر کی جائے۔