افغان طالبان نے امریکہ کو امن معاہدے پر مجبور کر دیا‘ مشتاق احمد

    افغان طالبان نے امریکہ کو امن معاہدے پر مجبور کر دیا‘ مشتاق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ 19 سال طویل عرصہ کے بعد بے سر وسامانی کی حالت میں افغان طالبان نے دنیاں کے جدید الات اور ہر قسم وسائل سے مالا مال امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو امن معاہدہ کرنے پر مجبور کردیا۔افغان طالبان اور امریکہ کے درمیاان ہونے والا معاہدہ تاریحی معاہدہ ہے۔19 سال کے طویل عرصہ میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو شکست کاسامناکرنا پڑا۔مگر ان حکمرانوں کے لئے شرم کی بات ہے،جنہوں نے سفارتی اداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملاعبدالسلام ضعیف کو امریکوں کے خوالے کردیا تھا۔افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لئے ہم دعاگو ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ بونیر کے دوران دارلعلوم ترجمان القران حاجی اباد چینہ میں مدرسہ کے طلباء میں اسناد تقسیم کرنے کی موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممتاز عالم دین شیح القران مسیح گل بحاری۔جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمدحلیم باچا۔سابق امیر محمدحنیف مدرسہ کے طلباء اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہے۔پوری دنیاں میں دینی مدارس سے ڈیڑھ لاکھ حفاظ ہر سال فارغ ہوتے ہے،اور اس لخاظ سے پوری دنیاں میں پاکستان پہلی نمبر پرہے۔مگر ہمارے حکمران دینی مدارس کو یورپ اور امریکہ کے اشاروں پر شک کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔حکومت پاکستان ہر سال سات ہزار ارب روپے بجٹ بناتی ہے۔مگر دینی مدارس کے لئے بجٹ میں ایک روپیہ بھی نہیں ہے۔مشتاق احمد خان نے دارلعلوم ترجمان القران میں دارلحدیث اور مدرسہ البنات شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔اور اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے چندہ دینے کا اعلان کیا۔