مہاجر بازار ضلع نوشہرہ میں افغان بھائیوں کیساتھ یکجہتی اور افغان امن معاہدے پر یوم تشکر ریلی نکالی گئی
پبی (نما ئندہ پاکستان) انجمن تاجران مہاجربازار کے صدر راشد خٹک اورسیکرٹری سپورٹس کاروان حق فاونڈیشن کے ڈ اکٹر یونس افریدی کی کال پر مہاجر بازار ضلع نوشہرہ میں افغان بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور افغان امن معاہدے پر یوم تشکر ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء افغان امن معاہدے پر کافی پرجوش پرامیداور حوشی کا اظہار کر رہے تھے۔اسلام زندہ باد۔پاکستان زندہ بادافغانستان زندہ بادکے نعرے لگا رہے تھے اخر میں سیکرٹری سپورٹس کاروان حق فاونڈیشن یونس افریدی صدرانجمن تاجران مہاجر بازاررشد خٹک افغان سیٹیزن مہاجر بازار کے صدرکریم خان افغان اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عنایت خان نے ایک قرارداد پیش کی جس میں پاکستانی عوام اور افغانستان کے عوام سے مطالبہ کیا گیا لسانی یاکستانی افغانی باتیں چھوڑ کے ایک مسلمان ہونے کی حثیت سے یک زبان ہوکر دنیا کو یہ پیغام پہنچائیں کہ مسلمان ایک جسم کے مانند ہے جب ایک حصے میں تکلیف ہو تو پوریجسم کو تکلیف پہنچتی ہے یہ غیروں کی چال ہے کہ اپنے مفادات کی حاطر مسلمانوں کو اپس لڑوارہا ہے مسلمانوں کی اپس کی لڑائی پر حوشی کا اظہار اور اپنی مفادات حاصل کررہے ہیں۔۔اب ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ اب انکی خوشی کو غم میں بدلنا ہے اور غیروں کی چال نکام بنانا ہوگاتو پھر نشاء للہ مسلمان غالب ور کافر مغلوب ہونگے