حکومت نے تاجر برادری کا جینا حرام کر رکھا ہے،کاشف چوہدری
تخت بھائی (احمد زادہ مہمندسے) مرکزی تنظیم تاجران ال پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے تاجر برادری کا جینا حرام کر دیا ہے ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے اداروں نے تاجربرادری کے خون چوس رہے ہیں تاجر برادری ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں تاجروں کا ستحصال روز بروز بڑتا جا رہا ہے پختون تاجروں کا پنجاب میں بے عزتی برداشت نہیں کریں گے تاجر برادری نے ہر حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور کرتے رہیں گے کیونکہ ہر تاجر پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور ملک کے وفادار ہوتے ہیں رزق حلال عین عبادت ہیں انہوں نے حکومت اور پنجاب پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور پولیس نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور تاجروں کو بے جاتنگ کرنے سے باز نہ ائے تو پھر حکومت کے خلاف منظم تحریک شروع کرکے حکومت بسترہ گول کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز تخت بھائی میں بارش کے باوجود ایک عظیم الشان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صوبائی صدر شراف علی مبارک صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ خان تخت بھائی کے صدر حاجی محمد طارق خان جنرل سیکرٹری وہاب یوسفی پیپلز پارٹی ضلع مردان کے صدر اورنگ زیب خان عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ایوب یوسفزئی پی ٹی ائی کے فیصل انور ایڈوکیٹ پٹرولیم کے صدر عرفان خان مہمندمینا بازار کے صدر عبد الرحیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مرکزی چیرمین صلاح الدین خواتین چیمبر کے صدر عقیلہ سنبل پبلک سیفٹی کمیٹی کے چیرمین عبد العزیز خان غلام صراف وقار باچاضیاء احمد راجہ مرکزی رہنما سرور خان الطاف بیگ،محسن خان قاضی جاوید اور میاں حسین بخاری بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکمران اور انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور اسکی سزا ایک بوری چینی فروخت کرنے والے تاجر پرٹھنڈا کر رہے ہیں جبکہ لاکھوں بوری اٹا اور چینی چوری کرنے والے حکومت کے گود میں بیٹھ کر مزے لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے بجلی اور گیس کی وجہ کاروبار تباہ ہو چکا ہے سودی نظام کی بدولت پاکستان تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے پاکستان کی معیشت پر ورلڈ بنک اور ائی ایم ایف کا قبضہ ہے جس سے پاکستان معاشی طور مفلوج ہو چکا ہے لیکن پاکستان کے تاجر برادری پاکستان کو ورلڈبنک اور ائی ایم ایف کے غلامی سے ازاد کرایں گے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تاجروں کے ساتھ پنجاب پولیس کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے اور پنجاب پولیس چوروں کے ساتھ مل کر پختونخوا کے تاجروں کو شہر کے اندر لوٹتے ہیں اسی طرح موٹر وے پولیس بھی ہمارے بیوپاریوں کو بے جا تنگ کر رہے ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پنجاب پولیس کا قبلہ درست کریں اور پختونخوا کے تاجروں کو تحفظ دیا جائے انہوں نے کہا کہ تاجر برداری کے ٹیکسوں سے ملک کا پہیہ چلتا ہے سڑکیں سکول ہسپتالیں اور تمام اداروں کو تنخوائیں ہی ہمارے ٹیکسوں سے دی جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تاجر تنظیم ایک غیر سیاسی گل دستہ ہے جن میں تمام جماعتوں کے کارکنان ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے جو وعدے تاجر برادری کے ساتھ کئے تھے ان پر ابھی تک مکمل طور پر عملدارمد نہیں ہو سکا ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ تاجروں کو جو مسائل درپیش ہیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر حل کریں ورنہ تاجر برادری اپنا حقوق حاصل کرنے کے لئے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاوس کے سامنے دھرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کامیاب کنونشن پر تخت بھائی کے صدر اور دیگر عہدیداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اس سے قبل مرکزی قائدین کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ تک لائے گئے اور تمام راستے پر ان پر گل پاشی کی گئی