پشاور‘ موبائل چھیننے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    پشاور‘ موبائل چھیننے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف بازاروں میں راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شہریوں سے موبائل فون چھینتا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہریوں سے موبائل چھیننے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،جس کی نشاندہی پر ان کے قبضے چھینا گیاموبائل فون برآمد کر لیاگیا،گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ابراہیم ولد لونگ سکنہ کو ہاٹی گیٹ نے تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ وہ اپنے موبائل فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اس دوران مہما ن خاص شادی ہال کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے اس سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے،جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،ایس پی سٹی محمد شعیب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار گل ولی خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ایس ایچ او تھانہ گلبہار گل ولی خان نے ڈی ایس پی گلبہار لقمان خان کی سربراہی میں جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم عاصم ولد صابر خان سکنہ ٹیکنیکل کالج گلبہار کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھیننے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،جس کے قبضے سے چھینا گیا مو بائیل فون بھی برآمد کر لیا گیا،ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے