آئی جے ٹی کے زیر اہتمام عالمی کتب میلے کا انعقاد

    آئی جے ٹی کے زیر اہتمام عالمی کتب میلے کا انعقاد

  



پشاور (سٹی رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام صوبے کا سب سے بڑا گیارواں بین الاقوامی تین روزہ کتب میلہ کل سے پیوٹا ہال میں منعقد ہوگا بین الاقوامی پیوٹا ہال کتب میلہ میں ساٹھ سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پبلشرز،ادارے،اکیڈمیزاور کتاب فروش اپنی سٹالز لگائیں گے۔ تین روزہ کتب میلہ میں کیمپس کے ہزاروں اساتذہ کرام اور طلبہ طالبات دس سے پچاس فیصد رعایت پر کتابیں خرید سکیں گے۔ کتب میلہ کا افتتاح جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان کرینگے۔اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی،اقراء یونیورسٹی اور زرعی یونیوسٹی کے وائس جانسلر، خیبر میڈیکل کالج کے پرنسپل، اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حمز محمدہ صدیقی، صوبائی ناظم شکیل احمد،، جماعت اسلامی کے صوبائی پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ بھی خصوصی شرکت کرینگے۔کتب میلہ تین دن تک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک بلا کسی تعطل کے پیوٹا ہال میں جاری رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر