تخت بھاء‘ جرگہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

      تخت بھاء‘ جرگہ کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  



تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) جرگے نے فریقین کے مابین درینہ تنازعہ حل کردیا اور دشمنی کو دوستی میں تبدیل کردیا۔خٹ کلے عمر آباد لوندخوڑ میں فریقین صاحب زادہ وغیرہ اور سرتاج وغیرہ کے مابین جرگہ مشران کے روبرو بغل گیر ہوکر باہم شیر وشکر ہوگئے اس سلسلے میں صلح کی ایک بڑی تقریب منعقد ہو ئی جس میں علاقے کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجتماع میں سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈ وکیٹ،ایم پی اے حاجی جمشید خان مہمند، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء ملک آمان خان اور ناصر خان اور جرگہ ممبران فضل ربانی ایڈوکیٹ،اختر گل ممبر،میروس ناظم،ذاکر ناظم صاحب،گو ہر علی، احمد زادہ مہمند صاحب اور حاجی عمر سید شامل تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ دشمنیاں معاشرے کے امن کو برباد کردیتی ہیں اور معاشرہ جہنم کی تصویر پیش کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے امن واشتی کا پیغام دیا ہے اور امن قائم رکھنے کی تاکید کردی ہیں۔انہوں نے جرگہ ممبران کو اور فرقین کو صلح قا ئم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا تقریب سے جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ جماعت اسلامی کے ضلع امیر مولانا سلطان محمد، مولانا غفران، اللہ مولانا عابد، ملک آمان خان،اور نا صر خان نے خطاب کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر