گلبہار میں ڈکیتی کا ڈراپ سین مدعی کا بیان جھوٹ پر مبنی
پشاور (کرائمز رپورٹر)گلبہار میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، مسلح شخص نے اپنے آپ پر گولی چلا کر واقعے کو ڈکیتی بیان کیا، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مدعی نے اپنے آپ پر گولی چلا کر واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا ہے،اور مدعی کے بیا ن میں کوئی صداقت نہیں ہے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی مجروح اسماعیل ولد نور باد شاہ سکنہ اعجاز آباد گلبہار نے مورخہ 26 فرور 2020 تھانہ گلبہار پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ وہ راولپنڈی سے پشاور آیا اور پشاو ر میں اپنے دوست جلا ل خان کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو کسان نامعلو م نے اسلحہ کی نو ک پر اس سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،ایس پی سٹی محمد شعیب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مو ث ملزمان کو گرفتار کر نے کا ٹا سک حوالہ کیا جس پر ڈی ایس پی گلبہارلقمان خان کی نگرانی میں ایس یچ او تھانہ گلبہار گل ولی خان نے تفتیش شروع کر دیا گیا،سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے معلو م ہوا کہ اس وقت کسی قسم کا کوئی وقو عہ پیش نہیں آیا تھا،ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مدعی نے اپنے آپ پر گولی چلا کر واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا گیا ہے،اور مدعی کے بیا ن میں کوئی صداقت نہیں ہے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،