پبی‘ پولیس کی کامیاب کارروائی‘ 3 رکنی رہزن گروہ گرفتار

    پبی‘ پولیس کی کامیاب کارروائی‘ 3 رکنی رہزن گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ جلوزئی پولیس کی راہزن گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔03 رکنی راہزن گروہ گرفتار۔ملزمان کا متعدد وارادتوں کا اعتراف مال مسروقہ اورواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد24-02-2020 کو ارمدعلی ساکن بختئی نے جلوزئی پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ نزدپانی تالاب ہندو کندہ میں نامعلوم ملزمان نے مجھ اور میرے دوست سے 43 ہزار روپے دو عدد موبائیل اور دوسرے کاغذات اسلحہ کی نوک پر چھین کر فرار ہوگئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکاشف ذوالفقار نے ان واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پبی خالد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ جلوزئی الطاف حسین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک حوالہ کیا پولیس ٹیم نے جد ید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر باریک بینی سے تفتیش جاری رکھتے ہوئے دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی ملزمان احمد ولی میواخیل،خیال نبی اور رفیق ساکنان تیراہ حال سپین قمر کو انتہائی مہارت کیساتھ گرفتار کر لیاگیا۔ عادی جرائم پیشہ ہیں دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پرمال مسروقہ اور واردات میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد کر لیا۔