حج فارم سے حلف نامہ نکالنے والوں کو سزادی جائے: مولانا احمد علی سراج
لاہور (پ ر) انٹرنیشنل ختم نبوت کے زیر اہتمام 13 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے عہدیداران، علماء و مشائخ اور کارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ) ٗ مرکزی نائب امیر فضیلۃ الشیخ مولاناعمر عبد الحفیظ مکی حفظہ اللہ (مکہ مکرمہ)‘علامہ ابتسام الہی ظہیر‘مولانا سید کفیل شاہ بخاری‘مولانا فدا الرحمن درخواستی‘مولانا عبداللہ شاہ مظہر‘مولانا قاری محمد رفیق وجھوی‘خالد لطیف چیمہ‘نومسلم مبلغ بھائی شمس الدین‘مولانا کلیم اللہ جمیل‘مولانا پیر شکیل اختر‘مولانا افتخار اللہ شاکر‘مولاناشفیق الرحمن وجھوی اور دیگر علماء نے قادیانی وائرس کو کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنا جس کا اعتراف وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی غلطی قرار دے کر چکے ہیں جو کہ ایک سازش ہے۔ ہر مرتبہ غلطی اور سازش ختم نبوت کے مسئلے پر ہی کیوں ہوتی ہے۔غلطی کا اعتراف کافی نہیں اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔ امریکہ ٗ بھارت اور اسرائیل نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور عقیدہ ختم نبوت کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے جو کہ لمحہ فکریہ اور خطرناک سازش ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔قادیانیوں کا اسرائیل میں اپنا عالمی ہیڈکواٹر بنانا اور اسرائیلی فوج میں سینکڑوں قادیانیوں کی بھرتی انتہائی خطرناک اور اسلام وپاکستان دشمنی ہے۔طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدہ سے جہاں اسلام کا وقار بلند ہوا وہیں اس سے پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن بھی قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب قانون کی پاسداری چاہتے ہیں اور اسی سے ہی امن قائم ہوگا کیونکہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم ہیں۔ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ان کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا اس لئے امتناع قادیانیت آرڈریننس پر عملدرآمد کرتے ہوئے قادیانیوں کی ارتدادی اور تبلیغی سرگرمیوں پر فوری پابندی اور ان کی اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا فوری نوٹس لیا جائے
ختم نبوت کانفرنس