اسلام آبادہائیکورٹ ،گندم بحران کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت،جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو نوٹس جاری

اسلام آبادہائیکورٹ ،گندم بحران کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،گندم بحران کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت،جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو نوٹس جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے گندم بحران کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پروفاقی و صوبائی حکومت،ڈی جی ایف آئی اے، جہانگیر ترین اور خسروبختیار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں گندم بحران کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ گندم کے بحران پیدا کرنےوالے ذمے داروں کےساتھ قانون کےمطابق نمٹا جائے، جوڈیشل کمیشن انکوائری کرے گندم بحران کی وجہ سے کس کو فائدہ ہوا، عدالت گندم بحران کے ذمے داروں کا تعین کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے،درخواست میں کہاگیا ہے کہ موجودہ حکومت میں فوڈ سیکیورٹی، زراعت کے پالیسی فیصلوں میں جہانگیر ترین کا اہم کردار رہا ہے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، جہانگیر ترین اور خسروبختیار سے بھی جواب طلب کرلیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فریقین سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد