گولڈ میڈلسٹ ساجدہ کی والدہ کی اپیل پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے، اعلان کردیا
کراچی(ویب ڈیسک) شاہدآفریدی نے اسپیشل اولمپکس کی گولڈ میڈلسٹ ساجدہ بی بی کی امداد کا اعلان کردیا۔2019 کے اسپیشل اولمپکس کے ٹینس ڈبلز گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ساجدہ کی والدہ نے معاشی مسائل کی بنا پر شاہد آفریدی سے تعاون کیاپیل کی تھی۔
پاکستان کے لیئے آپ کی کامیابی فخر کا باعث ہے ۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 1, 2020
شاہدہ آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اور پانی کے حصول کے لیئے کام کرتی ہے مگر میرا یہ وعدہ ہے کہ میں خود ذاتی طور پر آپ کی مدد دو دن میں کروں گا ۔
ان شاء اللہ ۔ https://t.co/QHstpwZPLp
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے ساجدہ بی بی کی کامیابی فخر کا باعث ہے ،میرا یہ وعدہ ہے کہ میں خود ذاتی طور پر آپ کی مدد دو دن میں کروں گا۔ گزشتہ برس ساجدہ کی کام یابی کے بعد جب اس کے مشکل حالات سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں تو شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں نوجوان کھلاڑی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ہرممکن مدد کا وعدہ کیا تھا۔
Proud of you Sajda! If she needs any support...I'm always available ???????????????? https://t.co/OrWInj4dwM
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 4, 2019
گولڈ میڈلسٹ ٹینس پلیئر ساجدہ کی والدہ گھروں میں کام کاج کرتی ہیں اور والد کرایہ کا رکشہ چلاتے ہیں۔ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے مداحوں نے ان کے اس اعلان کو سراہا۔