کروناوائرس سے بچاوَکیلئے پشاورہائی کورٹ کے ملازمین کےلئے ہدایت نامہ جاری
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کروناوائرس سے بچاوَکیلئے پشاورہائی کورٹ کے ملازمین کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیاگیا،ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کوہدایت نامے پرعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ،پشاور ہائی کورٹ اورجوڈیشری ڈسٹرکٹ کے ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری سے استثنیٰ دیدیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کروناوائرس سے بچاوَکیلئے پشاورہائی کورٹ کے ملازمین کےلئے ہدایت نامہ جاری کردیاگیا،ہائی کورٹ اورڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کوہدایت نامے پرعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ،پشاورہائی کورٹ کے ملازمین کوبغلگیرہونے اورہاتھ ملانے سے روک دیا گیا۔
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جو ملازمین بخاریا کھانسی کا شکار ہوں منہ پرماسک پہن کر آئیں،پشاور ہائی کورٹ اورجوڈیشری ڈسٹرکٹ کے ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری سے استثنیٰ دیدیاگیا۔پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین کو روزانہ کی بنیاد پر نیا ماسک لگانے کی ہدایت کی گئی،باتھ رومز میں کپڑے کے تولیے کے بجائے کاغذ پیپراستعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔