جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، حسین لوائی کا ضمانت پر رہائی کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، حسین لوائی کا ضمانت پر رہائی کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، حسین لوائی کا ضمانت پر رہائی کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار ملزم حسین لوائی نے ضمانت پر رہائی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،حسین لوائی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی،حسین لوائی کی درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا۔
حسین لوائی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب کے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں، عبوری ریفرنس دائر ہونے کے باوجود فرد جرم عائد کی گئی نہ ہی ٹرائل شروع ہوسکا،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ حسین لوائی کسی بینک کے ساتھ منسلک نہیں اس لیے ریکارڈ ٹیمپر کرنے کا کوئی خطرہ نہیں، نیب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے حسین لوائی کو مزید جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ حسین لوائی اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ دو ہزار کے تحت کسی جرم کے مرتکب نہیں ہوئے، عدالت سے استدعا ہے کہ حسین لوائی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔