مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ہوئی ہے ؟ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کر دیئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ادارہ شماریات نے ملک میں جاری مہنگائی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ مہنگائی کی شرح فروری 2019 کے مقابلے 12.4 فیصدرہی، سبزیوں کی قیمت 13 فیصد،کوکنگ آئل 10 فیصدمہنگاہوا، چینی 8،پھل 4 اوردالیں 2 فیصدتک مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 60،انڈے 26 فیصدسستے ہوئے، موٹرفیول 27،دال چنا 24،دال مسور 22 فیصدمہنگی ہوئی، ایل پی جی،بجلی 13 اورآٹا 5 فیصدسستاہوا، دال ماش 51،مکھن 43،چینی 37،گھی 34 فیصدمہنگاہواہے ۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ قیمت پر 24 روپے فی کلو ٹیکس عائد کر دیا گیاہے ، پٹرولیم لیوی کی مد میں 5 روپے فی کلولیے جانے لگے عوام سیلزٹیکس کی مدمیں 19 روپے فی کلودینے پرمجبور ہیں ۔ ایل پی جی کی 130 روپے کلوسرکاری قیمت پرعملدرآمدنہ ہوسکا جبکہ ایرانی بارڈرکی بندش سے ایل پی جی سپلائی متاثر ہوئی ہے ، سپلائی کم ہونے سے ایل پی جی 155 روپے کلومیں دستیاب ہے ۔