"جو شخص اپنی جان ہتھیلی پر لئے گھوم رہا ہے تم اسے... " آرٹیکل 6 لگانےکی باتوں پر مولانا فضل الرحمان کھل کر بول پڑے
اسلام آباد (این این آئی)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ محرومی کے احساس کو ختم کر نا ہے تو آئین پر عمل کر نا ہوگا،آئین اسلامی اور جمہوری ہے پھر بھی اسلام اورجمہوریت نہیں آسکی، مجھ پر آرٹیکل 6 لاگو کرنے کی بات کرنے والے شرم کریں،جو شخص اپنی جان ہتھیلی پر لئے گھوم رہا ہے تم اسے ڈراتے ہو،اگر عدلیہ اور وکلا برادری آئین و قانون کو تحفظ نہ دے سکیں تو ملک کہاں جائے گا۔
خارجہ پالیسی بھی تب مضبوط ہوگی جب معیشت مضبوط ہوگی، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحفظ آئین پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18 ویں ترمیم سے صوبوں کے اختیار میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے لوگ ملک سے باہر جارہے ہیں،پاکستان میں سرمایہ کار کا سرمایہ غیر محفوظ ہوگیا ہے، ملک میں کارخانے بند ہورہے ہیں اور مہنگائی عروج پر جارہی ہے،حکومت نے سی پیک کو عملا سرد خانے میں ڈال دیا ہے،حکومت نے جو حال بی آر ٹی کا کیا وہی سی پیک کا کر رہی ہے۔