لڑکیوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کر نے والا ملز م گرفتار
کراچی( ویب ڈیسک)ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل نے لڑکیوں کی تصاویر ، ویڈیوزاور ای میلزہیک کر کے انھیں بلیک میل کر نے اور دھمکیاں دینے والے ملز م کو گرفتار کرکے اس کا موبائل فون تحویل لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز کے ڈپٹی ڈائریکر عبدالغفار کے مطابق ناظم آباد نمبر ایک کے ملزم محمد اطہر ولد محمد افراہیم لڑکیوں کی تصاویر ، ویڈیوزاور ای میلزہیک کر کے انھیں بلیک میل کر کے دھمکیاں دیتا تھاکہ مجھ سے ملاقات کروورنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردوں گا ،ملزم نشتر روڈ گلبہار کی لڑکی (ع) کو بھی بلیک میل کر رہا تھا ،جس کی شکایت اس نے سائبر کرائمز سرکل میں درج کرائی ،جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے ٹیم تشکیل دے کر منظم طور پرملزم کو اپنے جال میں پھنساکر ناظم آباد نمبر1واقع آئسکریم پارلر سے گرفتار کر کے ملزم کا موبائل تحویل میں لے کر تکنیکی بنیادوں پر چھان بین کی تولڑکی کی تصاویر ،ویڈیوز اور بلیک میلنگ کے میسجزبھی مل گئے ،جبکہ اس کے موبائل فون سے دیگر لڑکیوں کی ویڈیوز اور میسجز بھی بر آمد ہو ئے ،ایف آئی اے نے ملزم محمد اطہر کے خلاف مقدمہ نمبر 7/2020درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔