قیامت کی نشانی ، بھارت میں بھائی اپنی سگی بہن کو رسیوں سے باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا لیکن یہ معاملہ کس طرح سامنے آیا ؟ افسوسناک خبر آ گئی
چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں 15 سالہ لڑکے کو اپنی سگی بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیاہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع چنئی کے نواحی علاقے ” ویلیوا ککم “ میں پیش آیا جہاں نوجوان لڑکا اپنی ہی سگی بہن کو مسلسل دو تین ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔پولیس کا کہناہے کہ گھریلو جھگڑے پر بچوں کے والد نے ان کی ماں کو چھوڑ دیا تھا جس کے بعد خاتون نے دوسری شادی کر لی ، شادی کے بعد سے دونوں بچے اپنی ماں اور سوتیلے باپ کے ساتھ اسی گھر میں رہائش پذیر تھے ۔
یہ معاملہ اس وقت والدین کے سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی نے سکول میں اپنی ایک دوست کو اپنے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات کا بتایا کہ اس میں اس کا بھائی ہی ملوث ہے متاثرہ لڑکی کی دوست نے اس صورتحال سے اس کی ماں کو آگاہ کیا ۔جس کے بعد لڑکی کی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کروایا ۔
پولیس واقعہ کی سچائی جانچنے کیلئے لڑکی اور لڑکے دونوں کو ہی اپنے ساتھ لے گئی اور انکوائری کے دوران یہ معاملہ درست ثابت ہوا ، تحقیقات میں پتا چلا کہ لڑکا والدین کی غیر موجودگی میں اپنی سگی بہن کو رسی کے ساتھ باندھ دیتا تھا اور پھر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ، 15 سالہ لڑکا جنسی درندگی کا کھیل اپنی بہن کے ساتھ دسمبر سے جاری رکھے ہوئے تھا ۔
لڑکے نے اپنی سیاہ کاریوں کو چھپانے کیلئے بہن کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کو گرفتار کر لیاہے اور اسے آبزرویشن ہو میں بھیج دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہناتھا کہ متاثرہ لڑکی کی کونسلنگ کی جارہی ہے تاکہ اسے اسے ڈراﺅنے خواب سے باہر نکالا جا سکے ، پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ لڑکے نے کوئی ویڈیو نہ بنائی ہو ۔